Sunday, 12 June 2011

PAKISTAN Part 1


پاکستان تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رها هے اس بات کو سن سن کر عمر گزر چکی هے . هم هر روز یه سنتے اور سناتے تو هیں که همارا ملک پاکستان جس کو بنانے کے لیے روحانی مد د آئی ، سر سید احمد خان (رح) علامه اقال (رح) قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی ساته پاکستان کو بنانے کی تحریک میں شامل لوگوں کی انتهک محنت اور چه لاکه لوگوں کی قربانی دینی پڑی . وو ملک جو تمام تر بیرونی دباءو کو اپنی ازادی کےدن سے لے کر اب تک سهتا چلا آ رها هے. ملک دشمن عناصر اس ملک کے در پے هوے هیں، اس کو سلامت نهیں دیکه سکتے ، اس کا پهلنا پهولنا ان کی برداشت سے باهر هے ، اس کا ترقی کرنا ان کو کهولتا هے، اس کا آگے بڑهنا ان کو ایک آنکه نهیں بهاتا . لیکن ان تمام سازشوں کے باوجود پاکستان آج بهی قائم هے اور انشآلله قائم رهے گا. جهان تک میری عقل کی استطاعت هے میں پاکستان بننے کی دو وجوهات ڈونڈ سکا هوں . ایک مثبت وجه هے اور دوسری منفی .
۳ مارچ ۱۹۲۴ کو ترقی سے خلافت کے بےدخل هوتے هی دنیا سے اسلامی نظام کا مکمل خاتمه کر دیا گیا . اس کے بعد پوری دنیا پر اسلامی خلافت کے ما تحت آنے والی تمام ریاستون پر انگلینڈ یا فرانس نے قبضه کر لیا . کچه عرصه تک اسی طرح معامله چلا ، بعد میں تمام ریاستون نے علیحدگی کا مطالبه کر دیا . اور دیکهتے هی دیکهتے قوم پرستی کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر نئے ملک بنتے گئے . اس سب کا حواله اس لیے دے رها هوں کے پاکستان کی کهانی ان سب سے مختلف هے . اس وقت کے برٹش اندیا میں بهی علیحدگی کی تحریک نے جنم لیا . یه تحریک اسلام کے نام پر اٹهی . هند میں رهنے والے لوگوں نے الله کے حضور گڑگڑا کر اسلامی نظام کی پکار لگائی اور الله سے وعدو کیا کے وه اس دنیا میں اسلامی نظام کے نفاظ کے لیے ایک ملک چاهتے هیں جس کے بدلے میں الله تعالی نے تحفے کے طور پے پاکستان کو ۲۷ رمضان کی رات ۱۴ اگست ۱۹۴۷ کو عطا کیا . اسلام کے نام پر دنیا میں پهلا ملک معرضِ وجود میں آیا . یه پاکستان کے بننے کی مثبت وجه تهی .
انگریزوں نے هند میں قدم گاڑنے کے بعد اس بات کا بخوبی اندازه لگا لیا که یهاں پر بسنے والے لوگوں کو صرف اور صرف ایک هی بات پر آپس میں لڑوایا جا سکتا هے اور وه بات مذهب هے . انگریز نے هندو اور مسلمانوں کے جگهڑے کروانا شروع کر دیے جس کے نتیجے میں هندو اور مسلمانوں کو بهت نقصان اٹهانا پڑا اور اس سب نے دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرط پیدا کر دی اور وه نفرط اتنی زیاده بڑه چکی تهی که اب دونوں کے لیے ایک ساته رهنا نا ممکن هو چکا تها . مسلمانوں کو اپنے مذهب کی آزادی چاهیے تهی اور وه اسی صورت میں حاصل هو سکتی تهی کے جب مسلمان ایک علیحده وطن حاصل کر لیں ، یس سلسلے میں بهت سے لوگوں کی قربانی کے بعد پاکستان حاصل هوا . یه پاکستان کے بننے کی منفی وجه هے .


0 comments:

Post a Comment