ایک پیاسا کوا اڑ رہا تھا، اچانک اسے نیچے پانی اور کچھ کنکر نظر آئے۔ جیسے ہی وہ پانی میں کنکر ڈالنے کے لئے نیچے اترا، خود کش دھماکے میں مارا گیا
• ایک کتے نے قصائی کی دکان سے گوشت چرایا۔ وہ پانی میں اپنا عکس دیکھ ہی رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
• کچھوے اور خرگوش نے ریس شروع کی اور خرگوش کے سوتے ہی کچھوے نے اس کا پرس چوری کر لیا
الہ دین نے چراغ رگڑا تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا
لومڑی نے دیوار پر انگور کی بیل پر لگے ہوئے گچھے دیکھے۔ تین چار دفعہ کوشش کے باوجود جب وہاں تک نہ پہنچ سکی تو دستی بم مار کر دیوار گرادی اور مزے سے انگور کھانے لگی۔۔۔۔۔
رمضو دن رات خود کش جیکٹیں سی کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ۔
شرفو پریشر ککر سے بم بنا کر لکھ پتی بن گیا۔
اچھو کا اغوا کا دھندا دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے
کاش کہ ہم دوبارہ اپنے بچوں کو وہ سنہرہ دور دے سکیں جو ہم نے گزارا ہے۔۔۔۔
0 comments:
Post a Comment